کراچی میں ایف سی اہلکار نے خود کشی کرلی

کراچی میں تعینات فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک اہلکار نے اپنی ہی بندوق سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکار کراچی کے علاقے گارڈن میں ایف سی ہیڈکوارٹرز میں مقیم تھا جہاں اس نے خود کشی کی۔

پولیس نے بتایا کہ ‘ایف سی کے سپاہی 37 سالہ نجب گل نے جہانگیر پیر روڈ پر قائم ایف سی ہیڈکوارٹرز میں اپنے کمرے میں سروس رائفل ایس ایم جی سے خود کو گولی مار لی’۔

بعد ازاں اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سول ہسپتال کے سینئر میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر مبارک پٹھان نے بتایا کہ ‘نجب گل نے اپنی رائفل سے کنپٹی پر گولی ماری’۔

ایس ایچ اور نبی بخش نے بتایا کہ نجب گل جذباتی طور پر اضطراب کا شکار تھا۔

نجب گل کی لاش ایف سی حکام کے حوالے کردی گئی جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ اہلکار کا تعلق آبائی طور پر پشاور سے تھا۔

بشکریہ ڈان نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں