Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تاجر کی ٹارگٹ کلنگ، کراچی کے تمام بازار بند، تاجروں کی ہڑتال کامیاب | زرائع نیوز

تاجر کی ٹارگٹ کلنگ، کراچی کے تمام بازار بند، تاجروں کی ہڑتال کامیاب

 

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا کے مشہور و معروف بازار میں گزشتہ روز مرچی کا کاروبار کرنے والے محمد سلیم کو نامعلوم افراد نے شہید کیا۔

گزشتہ روز ٹریڈر ایسوسی ایشن نے تاجر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور آج احتجاجاً کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

Image may contain: one or more people, house and outdoor
تصویر بشکریہ وقاص میمن ۔۔۔ نیو چالی مارکیٹ

جوڑیا بازار، ڈانڈیا بازار، نیو چالی، لی مارکیٹ، نناکواڑا سمیت کراچی کے تمام بازار کو دکانداروں نے احتجاجا بند کیا اور ساتھی تاجر محمد سلیم کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

Image may contain: one or more people, people walking, people standing and outdoor

محمد سلیم “سلیم کارپوریشن” کے مالک تھے اور اُن کا شمار جوڑیا بازار کے مرچ کا کاروبار کرنے والے بڑے تاجروں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ روز محمد سلیم نے دکان بند کی تو نامعلوم افراد نے دکان کے سامنے ہی اُن پر فائرنگ کی۔

مقتول
مقتول کی یادگار تصویر

ذرائع کے مطابق محمد سلیم کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا، اولڈ سٹی ایریا میں جرائم پیشہ افراد اور لیاری گینگ وار کے کارندے ایک بار پھر سرگرم ہوگئے جنہوں نے بھتوں کی وصولی کے لیے تاجروں کو پرچیاں بھی بھیجنا شروع کردیں۔