کراچی: قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے دو روز قبل ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان سے ملاقات کی اور شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی تفصیلات اور اُن کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ مانگ لی۔
نیب ذرائع کے مطابق غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلائےجانے پر واٹربورڈ پوزیشن کلیئرکرے، قانون نافذ کرنے والےادارے تعاون نہ کریں تواسےرپورٹ کاحصہ بنا کرپیش کیاجائے۔
https://zaraye.com/where-is-karachi-water/
نیب نے غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانےمیں ملوث افرادسےمتعلق بھی معلومات اکھٹا کرنےکی ہدایت کی جبکہ ہرعلاقے کوغیرقانونی ہائیڈرنٹ سے پاک ہونے کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینےکی بھی ہدایت کی۔ قومی احتساب بیورو نے شہر میں شدید پانی کی قلت اور واٹر بورڈ کمیشن کے اقدامات کے بعد ہی قدم اٹھاتے ہوئے واٹربورڈ سے 7 روز میں رپورٹ مانگی۔
https://zaraye.com/gulshan-e-iqbal-hydrant/
