رمضان،عید الفطر، عید الضحی اورمحرم کے چاند کی روئیت کے لیے کمیٹی قائم اس خبر کی اطلاع وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودہری نے خود دی۔وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تشکیل کردی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کیا جس میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات کے ماہرین سمیت اسپارکو کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے جب کہ عید اوررمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینئر ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد شامل ہیں جب کہ اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق چاند کے تنازع کے حل کیلئے قائم کمیٹی آئندہ 5 سال کے لیے رمضان، عیدین اور محرم کی تاریخوں کا 100 فیصد درست تعین کرے گی۔
