Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مہوش حیات نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش رد کردی | زرائع نیوز

مہوش حیات نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش رد کردی

خبر رساں ادارے کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے فلم کی پیشکش قبول نہ کرنے کے بارے میں بتایا کہ ہمارے کئی فنکاروں نے بھارت میں کام کیا ہے لیکن وہاں عزت نہیں دی جاتی جس کے وہ حقدار تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈین فلموں میں کام نہ کرنا باشعور فیصلہ تھا کیونکہ ان کے پاس انڈسٹری میں بہت فنکار ہیں انہیں ہمارے اداکاروں کی ضرورت نہیں۔ ملکی انڈسٹری کو بہتر بنانے کے سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کیلئے نئی جدت کو آگے لانا ہو گا۔
مہوش حیات نے امیتابھ بچن کے حوالے سے کہا کہ میں نے ان پر تنقید کی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ فلمیں سوچ بدلنے کا کام کرتی ہیں، اس میں پیغام ہوتا ہے اور اداکاروں سے فلم بین متاثر ہوتے ہیں تو کسی بھی اداکار کو اچھا اور امن کا کام کرنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔