اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
رمضان المبارک میں چاند کی رویت پر ہونے والے تنازع کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 15ویں روزے تک قمری کلینڈر کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔ فواد چوہدری نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے اور اس کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔
