کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایسا ایمان افروز واقعہ پیش آیا کہ جسے سُن کر یہ دل چاہے کہ اُس وقت ہمیں موجود ہونا تھا۔
پاپوش کی مسجد میں تراویح کی نماز پڑھانے والا نوجوان زندگی کی پہلی اور آخری تراویح بڑھتے ہوئے دورانِ تراویح رب کے حضور چلا گیا، مدرسۃ المدینہ کے 17 سالہ سیف عطاری کو پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
سیف عطاری اورنگی ٹاؤن 5 اے کی جامع غوثیہ میں 20 رمضان تک بطور سامع قرآن سنتا رہا اور 21ویں شب کو آخری تراویح کی درخواست کی جو اُسے مل گئی، تشہد میں ہی نوجوان کی روح پرواز کرگئی۔
مرحوم اعتکاف میں بیٹھے تو انتظامیہ نے اُن کی درخواست قبول کی اور ابتدائی چار رکعت انہیں دیں، انہوں نے تین رکعت پڑھائیں اور چوتھی رکعت کی تشہد میں بیٹھے تھے کہ سلام پھیرنے سے قبل روح پرواز کر گئی۔ سیف عطاری کی امامت میں اُن کے والد بھی نماز ادا کررہے ہیں۔
