Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ماموں‌ بنانے والی صبا ایزی لوڈ والی کی واپسی | زرائع نیوز

ماموں‌ بنانے والی صبا ایزی لوڈ والی کی واپسی

کراچی: میسج پر پیسے مانگنے والی صبا ایڈوانس ہوچکی ہے کیونکہ وہ اب میسچ کر کے پیسے مانگنے کے بجائے مس کال کرکے موبائل بیلنس ہی ہڑپ کرلیتی ہے۔

آج کل موبائل فون کے ذریعے ایک نیا فراڈ شروع ہوگیا ہے جس میں پریمیم ریٹ سروسز کا غلط استعمال کرکے صارفین کو ہزاروں روپے کے بیلنس سے محروم کیا جارہا ہے یا پھران کا بل ہزاروں روپے بڑھ جاتا ہے۔

اس فراڈ کے تحت مختلف کنٹری کوڈ سے مس کال آتی ہے جب آپ مس کال دیکھ کر اس نمبر پر واپس کال کرتے ہیں تو اسٹینڈرڈ کال چارجز کے ساتھ آپ کا سارا بیلنس اڑ جاتا ہے۔

اگر آپ پوسٹ پیڈ کسٹمر ہیں تو پھر آپ کا ماہانہ بل ہزاروں تک چلا جاتا ہے اور تمام رقم فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں پہنچ جاتی ہے، اس لئے موبائل فون کے تمام صارفین کسی بھی عجیب نمبر سے موصول ہونے مس کال کو سنجیدہ لیکر دوبارہ کال کرنے سے گریز کریں۔