Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انوشہ رحمان کو صحافی کا موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا | زرائع نیوز

انوشہ رحمان کو صحافی کا موبائل چھیننا مہنگا پڑ گیا

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما انوشہ رحمان کی جانب سے صحافی کا موبائل فون چھیننے کے معاملے پر صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس کے دروان شدید احتجاج کیا جس کی وجہ سے ان کی کانفرنس بد نظمی کا شکار ہو گئی۔

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی جانب سے صحافی کا موبائل فون چھینے جانے کے معاملے پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور جب پاناما کیس کی سماعت کے بعد وفاقی وزیر سعد رفیق پریس کانفرنس کے لئے ڈائس پر پہنچے تو صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء ججز کا غصہ ہم پر نہ نکالیں۔

متاثرہ صحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان مجھ سے موبائل فون چھینا اور دھمکی بھی دی جب کہ ایک اورصحافی نے کہا کہ انوشہ رحمان قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ وہ خود عدالت کے اندر سے موبائل فون سے مریم نواز کو میسج نہیں کرتیں۔

خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے اس بات کا پتہ چلا تو انوشہ رحمان سے کہہ کر صحافی کا موبائل واپس دلوایا لیکن قانون کے مطابق کسی کو بھی احاطہ عدالت میں موبائل لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق بھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں پر برستے رہے اور کہا کہ کسی بھی صحافی، وزیر یا وکیل کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہو سکتا بلکہ قانون سب کے لئے برابر ہےجب کہ انہوں نے احتجاج کرنے والے صحافیوں کو تحریک انصاف کا ایجنٹ قرار دیدیا۔

بشکریہ ایکسپریس