Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک بھارت میچ، کوہلی نے یہ ردعمل کیوں دیا؟ | زرائع نیوز

پاک بھارت میچ، کوہلی نے یہ ردعمل کیوں دیا؟

مانچسٹر: ورلڈکپ 2019 کے بائیسویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، ایونٹ کے سب سے بڑے اور اہم میچ سمجھنے والے میچ کو دونوں طرف کے جذباتی شائقین دیکھ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس دوران چار یا پانچ ہیش ٹیگ چلتے رہے، نیشنل میڈیا پر بھی پاک بھارت ٹاکرے کی خبر بھی چلتی رہی، دونوں ٹیموں کے شائقین چاہتے تھے کہ اُن کی ٹیم جیتے۔

پہلی اننگز میں بارش کے باعث جب میچ رکا اور پھر شروع ہوا تو دوسرے اور میچ کے 47ویں اوور میں سرفراز احمد نے جمائی لی جس پر شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید بھی کی۔

اسی طرح پاکستان کی بیٹنگ کے وقت جب بھارتی باؤلر زخمی ہوکر پویلین روانہ ہوئے تو ویرات کوہلی نے پارٹ ٹائم باؤلر وی جے شنکر کو اوور دیا، انہوں نے امام الحق کو پویلین کی راہ دکھائی جس پر کوہلی نے حیرت سے انہیں دیکھا اور دیگر کھلاڑیوں کو کچھ بتانے لگے۔

پاک بھارت ٹاکرے کے جہاں دیگر مناظر وائرل ہوئے وہیں ان دونوں کا زیادہ تذکرہ رہا اور صارفین نے دلچسپ کمنٹس کر کے انہیں شیئر کیا۔

میچ سے قبل سلطان محمود غزنوی کی بھی انٹری ہوئی جبکہ وفاقی وزیر خارجہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے گراؤنڈ میں جاکر میچ دیکھا، سابق نثار وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے ساتھ موجود تھے۔

بھارتی اداکاروں نے بھی اسٹیڈیم پہنچ کر میچ دیکھا ، سیف علی خان، رنویر سنگھ جبکہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔