پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یعنی 16 جون کو فادز ڈے یعنی والد کا عالمی دن منایا گیا، اس روز کو یادگار بنانے کے لیے سب نے اپنے اپنے والد کو
خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
سوشل میڈیا صارف لائبہ زینب نے اپنے والد کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ’’ یہ میرے ڈانس پارٹنر ہیں جو میوزک سُن نہیں سکتے لیکن میرے ساتھ ردھم میں ڈانس کرتے ہیں۔ ہماری لڑائی یو پی ایس کب لگے گا سے شروع ہوتی ہے، وائرنگ کا کام کب کریں سے ہوتی ہوئی یہ شادی کیوں نہیں کرتی پر بھی ختم نہیں ہوتی‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ نرسری پریپ میں گھر کے ساتھ ہی سکول تھا جہاں پڑھنے جاتی تھی (ایڈمیشن کیسے ہوا یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے)، کلاس کے بچے تنگ کرتے تھے کہ تمہارے ابو بول اور سُن نہیں سکتے۔ ایک دن اسی بات پر روتے ہوئے گھر آئی تو ماما نے اچھی خاصی طبیعت درست کی اور اگلے دن کلاس کے بچوں کی خوب عزت افزائی ہوئی کہ میں اور میرے بچے اس کے ابا کے حصے کا بھی بول لیتے ہیں بتاؤ کتنی باتیں کروانی ہیں۔
اُس کے بعد سے ہم تو یہ انجوائے کرتے ہیں، کبھی ایک بھائی گارڈ کو کہہ دیتا ہے کہ یہ پرنسپل کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرتے اور دوسرا اپنی یونورسٹی میں مشہور کروا دیتا ہے کہ ابا ایس ایچ او ہیں، ویسے ابا ہمارے گھر کے تو ایس ایچ او ہی ہیں، کیونکہ وہ خراب چیز کو ٹھیک کر دیتے ہیں اور ہر صحیح چیز کو خراب کرنے کے لیے اسے پیچ کس سے کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔
لائبہ نے اپنی کہانی ٹوئٹر تھریڈ کی صورت میں شیئر کی
یہ میرے ڈانس پارٹنر ہیں جو میوزک سُن نہیں سکتے لیکن میرے ساتھ ردھم میں ڈانس کرتے ہیں۔ ہماری لڑائی یو پی ایس کب لگے گا سے شروع ہوتی ہے، وائرنگ کا کام کب کریں سے ہوتی ہوئی یہ شادی کیوں نہیں کرتی پر بھی ختم نہیں ہوتی۔
نرسری پریپ میں گھر کے ساتھ ہی سکول تھا جہاں پڑھنے جاتی (1) pic.twitter.com/4nOtUf0b7b— Laiba Zainab (@Laiba_Zainab) June 16, 2019
ابا نے موبائل خریدا تو اُنہیں فادرز ڈے پر ہیپی فادرز ڈے کا میسج کیا، اُنہوں نے اپنے طریقے سے ٹائپ کئے ہوئے میسج میں بولا کہ انہوں نے تھوڑی دیر تک گھر آنا ہے اور میں جہاں جانا چاہ رہی ہوں خود چلی جاؤں۔
تھی (ایڈمیشن کیسے ہوا یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے)۔ کلاس کے بچے تنگ کرتے تھے کہ تمہارے ابو بول اور سُن نہیں سکتے۔ ایک دن اسی بات پر روتے ہوئے گھر آئی تو ماما نے اچھی خاصی طبیعت درست کی اور اگلے دن کلاس کے بچوں کی خوب عزت افزائی ہوئی کہ میں اور میرے بچے اس کے ابا کے حصے کا (2)
— Laiba Zainab (@Laiba_Zainab) June 16, 2019
اس جواب پر میں خوب روئی اور باقی سب گھر والے آج بھی ہنستے ہیں۔ خیر یہ سب تو چلنا ہی ہے۔ میں یہ نہیں کہتی کہ پاپا دُنیا کے بیسٹ ابا ہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ باپ باپ ہی ہوتا ہے۔
بھی بول لیتے ہیں بتاؤ کتنی باتیں کروانی ہیں۔ اُس کے بعد سے ہم تو یہ انجوائے کرتے ہیں۔ کبھی ایک بھائی گارڈ کو کہہ دیتا ہے کہ یہ پرنسپل کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرتے اور دوسرا اپنی یونورسٹی میں مشہور کروا دیتا ہے کہ ابا ایس ایچ او ہیں۔ ویسے ہمارے گھر کے تو ایس ایچ او ہی ہیں (3)
— Laiba Zainab (@Laiba_Zainab) June 16, 2019
رہی ہوں خود چلی جاؤں۔ اس جواب پر میں خوب روئی اور باقی سب گھر والے آج بھی ہنستے ہیں۔
خیر یہ سب تو چلنا ہی ہے۔ میں یہ نہیں کہتی کہ پاپا دُنیا کے بیسٹ ابا ہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ باپ باپ ہی ہوتا ہے🙈❤️❤️❤️
P.S Happy Fathers Day Papa🤗🤣🤣🤣🤣
(5)— Laiba Zainab (@Laiba_Zainab) June 16, 2019
