Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کینیڈا میں فتح کا جشن، جسٹن ٹروڈو فائرنگ سے بال بال بچ گئے | زرائع نیوز

کینیڈا میں فتح کا جشن، جسٹن ٹروڈو فائرنگ سے بال بال بچ گئے

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے البتہ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کینڈا کے دارالحکومت میں باسکٹ بال کی ٹیم کی فتح پر منعقدہ جشن کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو تحویل میں لے کر باحفاظت نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باسکٹ بال ٹیم ٹورنٹو ریپٹرز کی فتح پر تاریخی جشن منایا گیا اس ضمن میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ بھی خوشی کے موقع پر اپنی کابینہ کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے کہ وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کیا اور وہ بھاگنے کے دوران ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

افراتفری مچنے کے بعد محافظوں نے جسٹس ٹروڈ اور کابینہ اراکین کو حفاظتی حصار میں لے کر محفوظ مقام پر پہنچایا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ ملزمان کو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم ابھی تک تفتیشی ادارے فائرنگ کی وجہ تلاش نہ کرسکے۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

جسٹن ٹروڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قوم کو پُرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی شفافانہ تحقیقات کی جائیں گی اور ایک کسی بھی وجہ سے ٹیم کی جیت یا شہریوں کے عزم کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔