اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزارتِ قانون کی رائے کے بعد آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ملیْ
ذرائع کے مطابق اسپیکراسدقیصرنےوزارت قانون کی رائےکےبعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ دونوں اراکین کل قومی اسمبلی میں ہونے والے بجٹ سیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قبل ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کی خاطر حکومت کل تک آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی خواہش پر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کل جاری ہوجائیں گے البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر بھی اپوزیشن اب خوش نہیں ہے۔
