اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغیر سماعت کے ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایف آئی اے کو حتمی دلائل دینے تھے، اس حوالے سے عدالتی کارروائی جج نے بغیر سماعت کے ملتوی کردی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر گزشتہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ جاری کیا جس میں اے ٹی سی کو ٹرائل سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے تینوں ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور کاشف کو نوٹسز جاری کر کے اگلی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔
