کراچی کےمختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی، ملیر،سعودآباد،ماڈل کالونی ،ایئرپورٹ، گلستان جوہر،سپرہائی وے،سہراب گوٹھ مین بارش جبکہ ڈیفنس،کلفٹن،شارع فٖیصل،سائٹ ایریا میں بھی بونداباندی ہوئی۔
شہر قائد کے علاقے گلزارہجری،لیاقت آباد میں تیزہواؤں کےساتھ بارش جبکہ گلشن اقبال میں بھی آندھی اور دس منٹ کی بارش ہوئی۔
کراچی میں بارش کی بوندپڑتےہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ، ملیر،گلستان جوہر،لیاری،نارتھ کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل جبکہ لیاقت آباد،سائٹ ایریا،سہراب گوٹھ میں بھی بجلی غائب اسی طرح نارتھ ناظم آباد،پہلوان گوٹھ،گلزارہجری میں بجلی نہیں ہے۔
دو بوندیں پڑھتے ہی بند ہونے والی بجلی چار گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی بحال نہ ہوسکی۔
