کراچی: سینٹرل جیل میں پولیس کے مبینہ تشدد سے صغیر نامی نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سندھ راجہ اظہر نے افسوس کا اظہار کیا۔
رکن اسمبلی نے جیل سپرپیٹینڈٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات،آئی جی جیل خانہ جات واقعے کی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کے تھانے اور جیل مقتل گاہ بنتے جارہے ہیں، فوری کارروائی نہ کی گئی تواحتجاج کاحق رکھتے ہیں۔
اُن کا کہناتھا کہ ہزارہ برادری شہر میں لاورث نہیں ہے، متعلقہ سپریٹینڈنٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے وگرنہ سندھ کی اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر نکل سکتیں ہیں۔
