Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈاکٹر ادیب رضوی کی طلبا کو زبردست نصیحت | زرائع نیوز

ڈاکٹر ادیب رضوی کی طلبا کو زبردست نصیحت

کراچی: ممتاز معالج ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا ہے کہ طلبا انسانیت کی خدمت کے لیے کچھ وقت ضرور وقف کریں تاکہ انہیں انسانی زندگی کی اہمیت سمجھ آئے۔

ایس آئی یو ٹی کے سربراہ نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے لیے ہم سب کو اپنی زندگی کا کچھ وقت ضرور وقف کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں انسانی خدمت و تعظیم کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا جائے۔

فلاحی رضاکارانہ پروگرام میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ فلسفہ خدمت دراصل مفت علاج ہے یعنی کسی بھی مریض کو ایسی مفت سہولیات دینا جس سے اُس کا عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔

انہوں نے فلسفہ خدمت کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے پروگرام کی کامیابیاں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ : ’’یہ پروگرام نوجوان نسل کو صحت و تعلیم کے مختلف تربیتی مراحل سے روشناس کراتا ہے، اب تک 6400 طلبا تربیت حاصل کرچکے اور مزید اس کے لیے تیار بھی ہیں۔

ایس آئی یو ٹی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا 52ویں بیچ کا پروگرام ایک ہفتے پر مشتمل میں جس میں کالج کے طلبا نے 30 گھنٹے وقف کیے اس دوران اُنہیں ادارے کی طبی سرگرمیوں کے حوالے سے آگہ کیا گیا جبکہ او پی ڈی، ڈائلیسز، کینسر، ٹرانسپلانٹ، ریڈیا لوجی سمیت دیگر بنیادی معلومات بھی دی گئیں۔