Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ذہین طاہرہ کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل | زرائع نیوز

ذہین طاہرہ کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ روز ہاٹ اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے اداکارہ کی طبیعت کو خراب قرار دیتے ہوئے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا، اہل خانہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

ذہین طاہرہ کون ہیں؟ 

کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے کئی دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہوچکیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔

https://www.instagram.com/p/BzEae3rBj71/?utm_source=ig_embed

اس کے علاوہ انہوں نے عروسہ، دستک، دیس پریس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پے قربان سمیت کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے 2013 میں اداکارہ کو فنی صلاحیتوں اور انڈسٹری کی لازوال خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

https://www.instagram.com/p/BzDj5nmFTqX/?utm_source=ig_embed