Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے ڈی اے میں‌ افسران کی جنگ، کروڑوں‌ کے نقصان کا باعث | زرائع نیوز

کے ڈی اے میں‌ افسران کی جنگ، کروڑوں‌ کے نقصان کا باعث

کراچی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے حکام ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بغیر محکمہ لینڈ روڈ کٹنگ پرمیشن جاری کرنے لگے، محکمہ ٹیکنیکل سروسز چیف انجینئر رام چند کونظرانداز کرکے جعلی پرمیشن جاری کرکے ادارہ ترقیات کو مالی نقصان پہنچایا جارہاہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹ )کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کروڑوں کانقصان پہونچانے کاسلسلہ جاری ہے، جعلی پرمیشن جاری کرنے کے کچھ افسران اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف کے ڈی اے میں کون درست کون غلط؟ ، روڈ کٹنگ کی فائنل پرمیشن کونسا محکمہ جاری کرے گا؟ دو محکموں کی جانب سے پرمیشن جاری کی جانے لگی محکمہ ٹیکنیکل سروسز یا محکمہ لینڈ،روڈ کٹنگ کرانے والے صارفین مشکل میں پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق کے ڈی اے میں محکمہ لینڈ کی جانب سے روڈ کٹنگ پرمیشن جاری کی جاتی ہے اور محکمہ ٹیکنکل سروسز کے ڈی اے کی جانب سے روڈ کٹنگ رکوادی جاتی ہے جس پر روڈ کٹنگ کرانے والے پریشان ہوجاتے ہیں کہ حتمی اور اصل اجازت نامہ کون جاری کرتا ہے سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقہ مکینوں کی جانب یہ شکایت سامنے آئی کہ ایک محکمہ لینڈ پرمیشن جاری کرتا ہے اور دوسرا محکمہ ٹیکنیکل سروسز کے افسران آکریہ کہہ کرکام بندکروادیتے ہیں کہ یہ پرمیشن درست نہیں ہے اور اجازت صرف ڈی جی سمیت چیف انجنیئر اور متعلقہ روڈ کٹنگ انچارج ودیگر افسران کی منظوری ہوتی ہے۔

چیف انجنیئر رام چند کے دستخط والے اجازت نامے کو قانونی قرار دیا گیا ہے، جبکہ محکمہ جاتی نوٹ شیٹ میں ڈی جی کے ڈی اے کی منظوری ہوتی ہے اس شکایت پر جب ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے عبدالقدیر منگی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں محکمہ ٹیکنیکل سروسز میری منظوری کے بعد ہی چیف انجینئر اور انچارج روڈکٹنگ فائنل پرمیشن جاری کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی عبدالقدیرمنگی کی واضع بات کے باوجود دلچسپ پہلو یہ سامنے آیا کہ محکمہ لینڈ کی جانب سے روڈ کٹنگ پرمیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت ڈی جی عبدالقدیرمنگی کے پاس محکمہ لینڈ کا اضافی چارج بھی موجود ہے اسکے باوجود روڈ کٹنگ اجازت نامہ محکمہ لینڈ کی جانب سے جاری کرنے کا سلسلہ مشکوک ہوتا جارہاہے۔