محکمہ اینٹی کرپشن کی کراچی میں بڑی کارروائی، بیروزگاروں کو سرکاری ملازمت کےجھانسے دینے والا گروہ پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ضلع غربی منصور وسان کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کے سوران سرکاری ملازمت کےجعلی تقرر نامے دیکر بیروزگاروں سے رقم بٹورنےوالے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم عبدالحمید محکمہ لیبر سندھ میں جونیئرکلرک تعینات ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نےسرکاری ملازمت کےجعلی تقررنامے جاری کرکے لاکھوں روپےبٹورے ہیں ڈپٹی ڈاریکٹر اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق
ملزم نے اب تک 40 سے زائد لوگوں کو جعلی تقرر نامے جاری کئے ہیں مشیر قانون واینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کامیاب کارروائی پر اینٹی کرپشن عملے کوشاباش دی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن بدعنوانی کےخلاف بھرپور کاروائیاں کررہاہے کرپشن کا خاتمہ ہمارا مشن ہے جس کے لئے محکمہ کے افسران اور عملہ دن رات کوشاں ہے۔
