کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس ضمن میں بہادرآباد سے متصل پارک میں تقریب کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے کارکنان کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام لوگ اپنے علاقوں میں ایم کیو ایم کا پیغام اچھے طریقے سے پہنچائیں گے۔
اس موقع پر کنوینرایم کیو ایم پاکستان ووفاقی وزیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے بھی خطاب کیا اور سندھ حکومت پر شدید تنقید کی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاک ہ پینےکاصاف پانی ہرحکومت کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے، کراچی کوسازش کےتحت پانی فراہم نہیں کیاجارہا، ریاست کی دوسری ذمہ داری تحفظ ہے، اپنی جماعت کوچھوڑکرجانابھی عدم تحفظ کی دلیل ہے، ایم کیوایم کا قصور پڑھےلکھےمتوسط نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیجناتھا۔
#MQMpk Deputy Convener Kanwar Naveed Jamil addressing a reception ceremony which is for those people’s who joins MQMpk.@ZahidMansori @KanwarNaveedJam @KamranAfridi90 pic.twitter.com/C4JHobg9rU
— Khulaid Shafi (@khulaidshafi90) June 30, 2019
اُن کا کہنا تھا کہ جبرکرنےوالےتھک چکےاب انہیں آپ کی ضرورت ہے، آئیں سندھ کےشہری علاقوں کےعوام،مہاجروں کوان کاحق دلائیں، پاکستان کا70برس کاقرض کوئی اتارسکتاہےتو وہ یہ ہی جماعت ہے۔
