Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
موٹر وہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ اسمارٹ MVR کارڈز متعارف | زرائع نیوز

موٹر وہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ اسمارٹ MVR کارڈز متعارف

کراچی: سندھ میں موٹروہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ خصوصی سیکیورٹی کے حامل اسمارٹMVR کارڈز متعارف کرانے کا آغاز کردیا گیا۔ موٹر وہیکل رجسٹریشن بکس کی جگہ سندھ میں ( ایم وی آر) کارڈز متعارف کرائے جارہے ہیں اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ سندھ نے250 ملین روپے اور456.150 ملین روپے مختص کردیے ہیں۔

ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن ایم وی آر) کی سربراہی میں پروکیورنمٹ کمیٹی نے بولیاں وصول کرنے کے عمل کو حتمی شکل ے دی جس کے نتیجے میں سب سے کم بولی697 روپے فی کارڈ وصول ہوئی یہ کامیاب بولی دینے والے ادارے میسرز( ان باکس) ٹیکنالوجیز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس ادارے کو کنٹریکٹ دے دیا۔