Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کے آئی ایچ ڈی میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشاف | زرائع نیوز

کے آئی ایچ ڈی میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا انکشاف

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں گھوسٹ ملازمین کے انکشاف پر کے ایم سی حکام نے غیر حاضر ڈاکٹروں اور افسران کی فہرست طلب کرلی۔ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل گینانی نے اسپتال کے سربراہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں بغیر کام کے تنخواہ لینے والے ڈاکٹروں اور افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے ڈاکٹرز اور افسران سرکاری پیٹرول اور گاڑیاں بھی استعمال کر رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے فہرستیں جلد از جلد فراہم کی جائیں۔