کراچی : محکمہ تعلیم نے ائی ٹی سسٹم کو کریش کرنے کا زمیدار شاہد ابڑو کو قرار دے کر کروائی کرنے کے لیے ڈاریکٹر ایچ ار تحسین فاطمہ نے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا ۔
خط میں محکمہ تعلیم کی ڈاریکٹر ایچ ار تحسین فاطمہ نے اینٹی کرپشن کو شاہد ابڑو اور 6 دیگر افسران کے خلاف کیس کرنے کی سفارش کی ہے، محکمہ تعلیم میں ائی ٹی سسٹم اور ٹینڈر میں خرد برد کرنے میں سیکشن افیسر عبدل عظیم ، ایڈیشنل سیکیٹری قمر رضا ،ایڈیشنل سیکیٹری وحید احمد، پروجیکٹ ڈاریکٹر یاسر خان یوسف ، ڈاریکٹر اسکول میرپورخاص عبدل وہاب عباسی ،سیکشن افیسر فائینینس اعجاز احمد میمن شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم نے ائی ٹی سسٹم کو کریش کرنے پر اینٹی کرپشن کو فورینسیک تحقیقات کے لیے لکھا تھا لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، محکمہ تعلیم نے ائی ٹی سسٹم اور دیگر معملات میں محکمہ جاتی انکوائری کی ہے جس میں ثابت ہوا ہے کے خط میں نامزد افسران محکمہ تعلیم کو نقصان پہچانے کے زمہ دار ہیں۔
خط میں مزید بتایاگیا ہے کے اینٹی کرپشن نانزد افسران کے خلاف کروائی کرکے قانون کے مطابق سزا دے ۔
