میڈیا اور ویڈیوز پر بیانات دے کر کشمیر فتح کرنے کے دعویدار اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد ، اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن اور وسیم بادامی گزشتہ دنوں لندن پہنچے۔
ابتدائی طور پر ظاہر کیا جارہا تھا کہ تینوں شخصیات بشمول معاون خصوصی برائے نوجوانان زلفی بخاری بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے لندن میں موجود ہیں۔
برطانوی ہائی کمشن کے باہر ہونے والے مظاہرے والے روز شیخ رشید احمد ہوٹل میں سوتے رہ گئے اور مظاہرے میں شریک نہ ہوسکے ، بعد ازاں وہ انیل مسرت کے ساتھ خریداری کے لیے باہر نکلے اور جوتے بھی خریدے۔انہوں نے خود اعتراف کیا کہ انیل مسرت نے اُن کے لیے 67 پاؤنڈز کے جوتے خریدے اور یہ رقم بردرانہ دوستی کے آگے کچھ زیادہ نہیں ہے۔
لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شیخ رشید ایک فیشن شو میں شرکت اور دکان کے افتتاح کے لیے گئے تھے، اُن کے آمد و رفت کے اخراجات لارڈ نذیر جبکہ لندن کے تمام اخراجات انیل مسرت نے اٹھائے۔
انیل مسرت نے آپ کو مانچسٹر میں شاپنگ کروائی؟
شیخ رشید کا جواب سنئیے، انہوں مزید کیا کہا، دیکھتے رہئے اے آر وائے نیوز pic.twitter.com/HMMZ6EaC6V— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) August 18, 2019
اسی طرح وسیم بادامی اور اقرار الحسن نے بھی ظاہر کیا کہ وہ لندن کشمیر کاز کی وجہ سے گئے مگر گزشتہ روز ہونے والے ایوارڈ شو کے بعد حقیقت سامنے آئی کہ یہ دونوں شخصیات بھی ایوارڈ شو کا مقصد لیے لندن پہنچیں تھیں۔
Best Ramadan Transmission award goes to @WaseemBadami, @AamirLiaquat, Ahsan Khan And WB were nominees at Pakistan Achievement Awards. pic.twitter.com/JTNilETfii
— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) August 18, 2019
وسیم بادامی کو رمضان شو اور کرنٹ افیئر شو پر ایوارڈ جبکہ سرعام کو بھی پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا، اقرار الحسن نے اپنا ایوارڈ سہیل وڑائچ اور اے آر وائی نیوز کے نام کردیا۔
پروگرام سرِعام کی کامیابی میں سب سےزیادہ کردار عماد یوسف @AmmadYousaf کاہےجو ہر موقع پر میری ڈھال بن جاتے ہیں۔
میں یہ ایوارڈ سہیل وڑائچ صاحب کی خدمت میں پیش کرتاہوں جن کاپروگرام بھی اس کیٹیگری میں نامزد تھا، ان سے اور ان جیسےسینئرز سےہم سیکھنےکی کوشش کرتے ہیں @suhailswarraich https://t.co/JjyzI15vCl— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) August 19, 2019
