Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملک میں‌ بڑی ہلچل، طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا | زرائع نیوز

ملک میں‌ بڑی ہلچل، طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

لندن: تحریک منہاج القران اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست و پیریت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا رکن بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا، ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کیا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملکی سیاست میں غریب آدمی کردار ادا نہیں کرسکتا بلکہ یہ کھیل پیسے والوں کا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ’’صحت اور لکھت پڑت کے کام کی وجہ سے اب میرا سیاست یا منہاج القرآن سے کوئی تعلق نہیں، اپنے تمام اختیارات سپریم کونسل کے سپرد کرتا ہوں لہذا پیروکار اُن سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا ہوں، یہی میری تعلیمات ہیں‘‘۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہادتیں تحریک کی جاری جدوجہد کا ایک نتیجہ تھیں، 3 ماہ تک عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا، جس سے شعور بیدار ہوا اور ایسے لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا جن کے بارے میں کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا، اب حکومت کا امتحان ہے کہ وہ احتساب کے عمل کو کس طرح سے آگے بڑھائے گی۔

طاہر القادری نے کہا کہ ’’دکھی دل اور افسوس کے ساتھ کہتا ہوں، پارلیمنٹ میں سب کچھ ہوتا ہے مگر عوامی فلاح و بہبود کا کام نہیں ہوتا کیونکہ سیاست میں غریب اور متوسط طبقے کی کوئی گنجائش نہیں، بیشتر ارکان پارلیمنٹ صرف اور صرف اقتدار کے لیے زندہ ہیں اور وہ بار بار اپنی باریاں لیتے ہیں۔