ہم نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹیٹس شیئر کر کے سوال پوچھا کہ ’’سابق میئر کے گھر سے 13 ٹن سے زائد سونا اور 268 ارب یورو برآمد‘‘ صارفین کے ذہن میں کس کا نام آرہا ہے؟ جواب دیں۔ اس پوسٹ پر ایک گھنٹے میں 37 صارفین نے کمنٹس کیے۔ بہت سے صارفین کی مصطفیٰ کمال، نعمت اللہ خان اور فاروق ستار کا نام لیا۔
محمد عاصم امین، عارف بروہی، عمران، ولید رضا شیخ، سید عباد الرحمان، حاسو رضا نے درست جواب دیا۔
جی ہاں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چین کی پولیس نے ڈین زہو کے سابق میئر زوانگ ہو کے گھر سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 268 ارب روپے یوآن برآمد کیے، اُن کے گھر کی تلاشی کے دوران خفیہ تہہ خانے سے خزانہ برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران چین کے سابق میئر ذوانگ ہو کے پاس سے کئی ہزار مربع میٹر رہائشی املاک، قیمتی پینٹنگس بھی برآمد کی گئیں جب کہ سابق میئر کئی ٹرکوں کے بھی مالک ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابقسابق میئر کی ہزاروں مربع میٹر رقبے کی پُرتعیش جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں جو کہ انہوں نے کافی عرصے سے چُھپا کر رکھی ہوئی تھیں۔
کمنٹس پڑھیں
