ادارہ ترقیات کراچی جاری مالی بحران میں بتدریج بہتری کے آثارسامنے آ نے شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق ڈی جی بدرجمیل کی سربراہی میں محکمہ لینڈ۔فنانس۔ سمیت دیگرمحکموں کی کارکردگی مستقل مزاجی کاتسلسل قائم کرنے میں کامیاب ہوتی جارہی ہیں یہ بات میں پہلے بھی لکھتا رہا ہوں کہ کے ڈی اے میں غیر مستقل مزاجی ،غیر پیشہ وارانہ رویہ کے ساتھ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مستقل بنیادوں پرمقررہ وقت کیلئیے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی ہونی چاہیئے کچھ بہتر ہونے کی امید کے تناظر میں ادارہ ترقیات کراچی بہتری کی جانب جارہاہے مستقل بہتری اسوقت آسکتی ہے جب آنی جانیاں کچھ سالوں کے لئیے بند ہوں زبانی جمع خرچ کے بجائے ادارہ ترقیات کراچی میں بہتر ی آتی جارہی ہے موجوہ ڈی جی بدر جمیل کے آنے کے بعد محکمہ جاتی تعیناتیوں میں اہم تبدیلیوں کا آغاز ہوا جس میں محکمہ لینڈ ،محکمہ فنانس ،ریکوری سمیت دیگر تعیناتیوں نے مسلسل بگڑتی مالی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا لیکن محکمہ ریکوری میں ہونے والی تعیناتی نے ڈی جی بدر جمیل کی ساکھ پر اچانک سوالات کھڑے کردیئے ہیں ادارہ ترقیات کراچی مزید تبدیلیوں کا محتمل نہیں ہوسکتا ہے محکمہ جاتی تبدیلیوں کے سلسلے کو اب کچھ عرصے کے لئیے رکنا چاہیئے موجودہ صورتحال میں کے ڈی اے کی محکمہ جاتی تعیناتیوں کے عمل کو روکنے کے لئیے ڈائریکٹرجنرل بدر جمیل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سسٹم کو آنیاں جانیاں کی طرز فکر نہیں چلایا جاسکتا ہے موجودہ اہم افسران پر مشتمل تعیناتیوں نے ادارہ ترقیات کراچی کے معاملات میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ڈی جی بدر جمیل محکمہ جاتی تبدیلیوں کی خواہشات رکھنے والی سوچوں کو نظرانداز کریں تاکہ ادارہ ترقیات کراچی میں مزید بہتری کے عمل کو مسلسل رکھا جائے کیونکہ کسی بھی نظام کو چلانے کے لئیے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے محکمہ لینڈ سمیت کچھ محکموں کی کاکردگی موجودہ صورتحال میں وہ اپنا بہتریں کردار ادا کررہے ہیں یہ بات مدنظر رکھنی چاہیئے کہ شدید مالی بحران میں محکمہ لینڈ ایف بی آرکی ستم ظریفی کے سائے تلے جس طرح کام کررہا ہے اس سے پورا ادارہ ترقیات کراچی متاثرہورہاہے ان صورتحال میں محکمہ لینڈ ادارہ ترقیات کراچی جس بہادری سے اپنا کردار ادا کررہا ہے وہ بلاشبہ مثالی ہے
