الطاف حسین نے بھارت سے شہریت دینے کی درخواست کردی
لندن: بانی ایم کیو ایم نے کرتاپور راہداری منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ موناباو اور کھوکھرا پار کا راستہ کھول دے۔
بانی ایم کیو ایم نے طویل عرصے بعد اپنے کارکنان سے ویڈیو خطاب کیا جس میں روایتی انداز اختیار کیا۔
بانی ایم کیو ایم نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ کرتاپور کھلنے کے بعد موناباو اور کھوکھرا پار کا راستہ کھولنے کا فوری اعلان کرے تاکہ سندھ کے ہندو اور بھارت سے آنے والے مہاجرین اپنے آباو اجداد کی قبروں پر آجاسکیں اور اپنے رشتے داروں سے مل سکیں۔
الطاف حسین نے بھارتی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو اسائلم دیا جائے، ہم بقیہ زندگی بھارت میں بسر کریں گے۔
الطاف حسین نے بھارتی حکومت سے یہ بھی وعدہ کیا کہ بھارت آنے کے بعد وہ یا ان کا کوئی ساتھی سیاست میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔
الطاف حسین نے ناکامی کے بعد ایک بار پھر بلوچ، سندھیوں اور پختونوں کو اتحاد بنانے کی دعوت دی۔
خطاب کے آخر میں بانی ایم کیو ایم نے معافی بھی مانگی۔
MQM founder leader Altaf Hussain's live address from London https://t.co/OTpOa8kyOR
— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) November 9, 2019
