کراچی: ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی ۔
جس کے بعد ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر تیسرا سائبر حملہ ہواہے ، جس کے باعث وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ایک بار پھر غیرفعال ہوگئی اور ویب سائٹ سے اہم معلومات غائب ہوگئیں ۔
وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ دن میں بحال ہوئی تھی تاہم ہیکرز نے ایک بار پھر وزارت ہو ابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔یاد رہے 21 نومبر کو پہلی بار وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک حملہ ہوا تھا جس کے بعد ویب سائٹ پرغیرملکی زبان میں پیغام آرہا تھا۔
وزارت ہوابازی کے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ٹی کے ماہرین نے ویب سائٹ کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی وفاقی اداروں کی ویب سائٹ کو ہیکرز کی جانب سے نشانہ بناتے ہوئے ہیک کیا جا چکا ہے۔
کچھ سالوں قبل بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزارت دفاع، کابینہ ڈویژن، وزارت اطلاعات اور وزارت مواصلات سمیت متعدد وزارتوں کی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔