Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید میلاد النبی جلوس میں برقع پہن کر لڑکیوں‌ کو چھیڑنے والا نوجوان رنگے ہاتھوں‌ پکڑا گیا | زرائع نیوز

عید میلاد النبی جلوس میں برقع پہن کر لڑکیوں‌ کو چھیڑنے والا نوجوان رنگے ہاتھوں‌ پکڑا گیا

حافظ آباد: فوارہ چوک عید میلاد النبی کے جشن میں محلہ بہاول پورہ کا نوجوان زیشان اعوان برقعہ پہن کر عورتوں میں گھس گیا، چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑا گیا۔ شک پڑنے پر ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 ربی الاول عید میلادالنبی کے جشن کے سلسلہ میں فوارہ چوک کے مقام پر روضہ رسول (ﷺ) کی شبیہہ مبارک کی زیارت کے لئے آنے والی خواتین میں محلہ بہاول پورہ کا نوجوان زیشان اعوان برقعہ پہن کر گھس گیا اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دیا۔شک پڑنے پر ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی ۔

پولیس اہلکاران نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر اطلاع دہندہ خاتون کی نشاندہی پر عورتوں میں گھسے ہوئے ٹھرکی برقعہ پوش نوجوان کو دبوچ لیا۔ تلاشی لینے پر دو عدد پلاسٹک کے گیند بریزیئر اور عورتوں والے جوتے برآمد ہوئے اس نے برقعے کے نیچے شلوار نہیں پہن رکھی تھی کالے رنگ کا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔عورتوں کا بھیس بدل کر عورتوں کے اجتماع میں گھسنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کی شناخت زیشان اعوان ولد مقبول حسین اعوان کے نام سے ہوئی جو کہ محلہ بہاول پورہ گلہ شیلر والا نزد مسجد حیات النبی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بھیس بدل کر عورتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔