Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی، ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والے بچوں‌ سے کیمرہ چھین گیا | زرائع نیوز

کراچی، ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والے بچوں‌ سے کیمرہ چھین گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے فریئر ہال میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد اسلحے کے زور پر نوجوانوں سے قیمتی کیمرہ چھین کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹلری میدان تھانے کی حدود فریئر ہال میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر نوجوانوں سے قیمتی کیمرہ چھین لیا اور باآسانی فرار ہو گئے، متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ چھینے جانے والے کیمرے اور سامان کی مالیت ایک لاکھ سے زائد تھی۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اتوار کو صبح سویرے ٹک ٹاک کے لیے مختلف وڈیوز بنانے کے غرض سے فریئر ہال آیا اور ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو آئے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پراس کا قیمتی کیمرہ اور سامان چھین لیا متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ واردات کے بعد اس نے فوری طور پر مدد گار15 پولیس کو اطلاع کی لیکن ڈیڑھ گھنٹہ گزرجانے کے باوجود پولیس نے نہ تو اس سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی پولیس فریئر ہال آئی۔

واضح رہے کہ اتوار کے دن شہر کے بیشتر نوجوان فریئر ہال میں ٹک ٹاک کی وڈیو اور شوٹنگ کے لیے آتے ہیں۔