Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، کم عمر بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے رہا کردیا | زرائع نیوز

کراچی، کم عمر بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے رہا کردیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی میں چوتھی جماعت کے طالب علم کے اغوا اورزیادتی کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزمان کو پولیس نے غیر مشروط طور پر رہا کردیا۔ متاثرہ بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلوچ کالونی میں ملزم ذیشان سمیت 3 لڑکوں نے 14 اکتوبر کو میرے بیٹے کو اغوا کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میرے چوتھی جماعت میں پڑھنے والے 13 سالہ بیٹے کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے، اگلے روز میرا بیٹا بلوچ کالونی سے بے ہوشی کی حالت میں ملا، واقعہ کی رپورٹ میں بلوچ کالونی تھانہ میں درج کرائی گئی تھی۔

بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے گاڑی چلانے والے ملزم ذیشان کو شناخت کیا تھا، ذیشان سمیت دیگر 2ملزمان کو پولیس نے حراست میں بھی لیا تھا،تاہم حراست میں لیے گئے ملزمان کو خاندان کے اثرو رسوخ پر شخصی ضمانت مل گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے ہم سے بچے کا میڈیکل کرانے کے کے لئے بھی پیسے مانگے تھے۔

بچے کے والد نے شکوہ کیا کہ ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں، پولیس گرفتار نہیں کر رہی، ملزمان کے اہل خانہ دھمکیاں دیتے ہیں، کیس کے تفتیشی افسر سے بار بار رابطہ کرنے پر بھی جواب نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے مقدمے میں بھی پولیس نے کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا ہے۔