Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ماہرہ خان اپنی نجی ویڈیو لیک ہونے پر شدید ناراض | زرائع نیوز

ماہرہ خان اپنی نجی ویڈیو لیک ہونے پر شدید ناراض

کراچی: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ روز نجی ویڈیو لیک ہوئی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی حرکت قرار دے دیا۔

انٹرنیٹ پر گزشتہ روز معروف اداکارہ ماہرہ خان کے رقص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں رقص کر رہی تھیں۔ ماہرہ نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری بھی اپنی کوئی زندگی ہے، کیا ہمارا حق نہیں کہ ہم اپنے دوستوں کی تقریبات میں بھی شریک ہوں؟‘

مائرہ خان نے کہا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنا اخلاقیات کے منافی ہے، اداکارہ نے کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کی تقریب تھی لیکن اس میں میرےرقص کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا، جو لوگ اس طرح کے کام کرتے ہیں میں اُن سے شدید اخلتاف رکھتی ہوں اور اپیل کرتی ہوں کہ کسی کی نجی زندگی کو مذاق نہ بنائیں‘۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہم بھی انسان ہیں ہماری بھی کوئی زندگی اور جینے کا حق ہے، کیا ہمیں حق نہیں آزادانہ نقل و حرکت کریں اور نجی محافل میں شرکت کریں۔ اداکارہ نے اپیل کی کہ کسی بھی شخص کے نجی معاملات کو سوشل میڈیا پر پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔

ویڈیوز دیکھیں

https://youtu.be/ramZuPs32pc