کراچی: عدالت نے رینجرز اہلکار مرتضیٰ پر قتل کا جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ کی ماڈل عدالت ایسٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ مریضی رینجرز کا اہلکار نے جس نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنے ساتھ اہلکار معشوق علی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
رینجرز اہلکار نے جج کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد عدالت نے اُسے سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یاد رہے کہ مجرم مرتضیٰ نے اپنے ساتھ اہلکار معشوق علی کو 2016 میں دورانِ ڈیوٹٰ تلخی کے بعد قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں اکتوبر 2016 کو درج کیا گیا تھا۔
