Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چین کی پانچ سالہ باہمت بچی، جو گھر کی کفیل بھی ہے | زرائع نیوز

چین کی پانچ سالہ باہمت بچی، جو گھر کی کفیل بھی ہے

بیجنگ: چین میں پانچ سالہ بچی کی ہمت سے بھرپور داستان سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے سے اس بچی کے لیے ہمدردی اور افسوس کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔

پانچ سال کے بچے اسکول جاتے ہیں اور کھیلتے ہیں لیکن جنوب مغربی چین کی ننھی اینا وینگ اپنی دادی اور پردادی کی کفالت کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کے سارے کام بھی خود کرتی ہیں۔

اینا صرف تین ماہ کی تھی تو نامعلوم وجوہ کی بنا پر ان کے والد کو جیل کی سزا ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بچی کی ماں نے دوسری شادی کرلی اور اسے چھوڑ کر چلی گئی اور اینا پر ذمہ داریوں کے پہاڑ آ گرے اور اب وہ اپنی دادی اور ان کی 92 سالہ والدہ کو کھانا دینے، گھر کی صفائی کرنے کے علاوہ دونوں کی صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھتی ہیں۔

اینا ایک دشوار پہاڑی علاقے زوین میں رہتی ہیں اور ان کے پڑوسی اپنے کھیتوں سے اسے سبزیاں جمع کرنے دیتے ہیں۔ اینا چاہتی ہیں کہ اس کے اہلِ خانہ بہترین صحت کے ساتھ رہیں اور وہ بہت اچھے انداز میں پکاتی ہیں تاہم اس مشقت میں اس کا بچپن کھوچکا ہے اور وہ بے بسی کی تصویر بن چکی ہیں۔

اینا کی دادی اور پردادی دونوں ہی جوڑوں کے شدید درد کی شکار ہیں اور وہ زیادہ کام نہیں کرسکتیں لیکن اینا باہمت طریقے سے ان کی کفالت کر رہی ہے۔

جب اینا تھک کر چور ہوجاتی ہے تو وہ اپنے والد کی تصویر دیکھتی ہیں لیکن اسے دیکھ کر بھی ان کا دل بھر آتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس اردو