Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر لیاقت نے وعدہ کر کے پاکستان کوارٹرز کے متاثرین کی بڑی پریشانی دور کردی | زرائع نیوز

عامر لیاقت نے وعدہ کر کے پاکستان کوارٹرز کے متاثرین کی بڑی پریشانی دور کردی

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان کوارٹرز اور کلیٹن کواٹرز کے مکینوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’پاکستان کوارٹرز اور کلیٹن کوارٹرز کے متاثرین سے جمال صدیقی اور میری ملاقات، ہم دونوں نے کوارٹرز متاثرین کو لیز کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا یقین بھی دلایا، دل مطمئن ہوا کہ آج یہ مطمئن تھے، اللہ ہمیں مسائل حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)‘۔

قبل ازیں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کوارٹرز کے قدیمی مکینوں سے ملاقات کررہے تھے۔ عامر لیاقت نے ایک بار پھر متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ’میرا آپ سے یہ وعدہ ہے کہ آپ کو کوئی بے گھر نہیں ہونے دے گا، میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور ہر جگہ موجود رہوں گا‘۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے اس معاملے پر وزیراعظم کے سامنے آواز بلند کی جبکہ متعدد بار گورنر سندھ سے بھی ملاقاتیں کر کے معاملے کو خوش اصلوبی سے حل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

پاکستان کوارٹرز، حکومت کیسے فائدہ اٹھا سکتی ہے؟‌ ایک آرکیٹیکٹ کی شاندار تجویز