Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دہلی فسادات، ہندو بلوائیوں‌ نے بزرگ خاتون کو زندہ جلا کر مار ڈالا | زرائع نیوز

دہلی فسادات، ہندو بلوائیوں‌ نے بزرگ خاتون کو زندہ جلا کر مار ڈالا

دہلی فسادات۔۔ ہندو غنڈوں نے عمر رسیدہ خاتون کے گھر کو آگ لگا دی ۔۔شعلوں میں گھری ضعیف خاتون کو باہر بھی نکلنے نہ دیا گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق 85 سالہ اکبری نامی خاتون کا بیٹا دودھ لینے کیلئے گھر سے نکلا تو 100 کے قریب بلوائیوں نے انکے گھر دھاوا بول دیا اور اسکے گھر کو آگ لگادی۔خاتون نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو ہندو بلوائیوں نے گھر سے باہر نہ نکلنے دیا ۔

جب اسکے بیٹے کو معلوم ہوا تو وہ ماں کو بچانے کیلئے آگے بڑھا لیکن لوگوں نے اسکی جان کے خطرے کے پیش نطر اسے روک لیا، کئی گھنٹوں بعد جب وہ گھر پہنچا تو اسے اپنی ماں کی جلی ہوئی لاش ملی۔

اکبری کی میت آج بھی اسپتال میں پڑی ہے ، حکام کے مطابق ان کا پوسٹ مارٹم جمعرات کو ہوگا۔