Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
زارا نور عباس کا عورت مارچ میں‌ شرکت کا اعلان | زرائع نیوز

زارا نور عباس کا عورت مارچ میں‌ شرکت کا اعلان

کراچی: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے عورت مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے میرا جسم میری مرضی کے نعرے سے مکمل اتفاق کیا اور بتایا کہ خلیل الرحمان قمر کے انداز اور جملوں سے انہیں اور تمام خواتین کو شدید تکلیف پہنچی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ دراصل میری زندگی میری مرضی نعرے ہے، یہ اختیار خواتین سے بڑھ کر سب کے حقوق کی عکاسی کرتا۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر عورت مارچ میں لگایا جانے والا نعرہ دراصل یہ ہے کہ ’میری زندگی میری مرضی‘، ہمیں اس سچ کو تسلیم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے عورت مارچ میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کوئی بھی مارچ انسانیت کے لیے ہو تو یہ بہت اچھا ہے۔