کراچی :رضویہ میں عمارت گرنے کا واقعہ تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی، پولیس نے بلڈر کو پنجاب سے حراست میں لیا جب کہ سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تین افسران کو بھی حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق 27ہلاکتوں کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ایس بی سی اے کے تین افسران گرفتار، حراست میں لیے گئے افراد میں ایس بی سی اے ڈپٹی سرفراز جمیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود قریشی اور بلدنگ انسپکٹر عرفان علی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو اعانت جرم میں مزکورہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل گلبہار گلمی نمبر دو میں پھول والی بلڈنگ دوپہر کے وقت اچانک منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 27 مکین جاں بحق ہوئے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت مندہم ہونے کے بعد شہر کے دوسرے علاقوں میں آپریشن کر کے خطرناک عمارتوں کو منہدم کرنا شروع کردیا۔
