Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مفتوی زرولی کی تنقید، مولانا طارق جمیل نے پہلی بار اپنی نسل بیان کردی | زرائع نیوز

مفتوی زرولی کی تنقید، مولانا طارق جمیل نے پہلی بار اپنی نسل بیان کردی

مفتوی زرولی کی تنقید، مولانا طارق جمیل نے پہلی بار اپنی نسل بیان کردی

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے مفتی زرولی کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد پہلی بار اپنی نسل بیان کردی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مولانا کا کہنا تھا کہ مفتی زرولی صاحب جیسی زبان استعمال کرتے ہیں وہ انہیں یا کسی بھی عام آدمی کو زیب نہیں دیتی، وہ گفتگو کرتے ہوئے گالیاں تک دے دیتے ہیں اور الزام تراشیاں بھی کرتے ہیں، انہوں نے مجھے زندیق کہا اور بولا کہ میں زندیقوں کا سردار ہوں جبکہ میں اہل حق کا سردار ہو جبکہ اُن کی نظر میں

انہوں نے کہا کہ ’مفتی صاحب نے میرا نسب طوائفوں (میرا) کے ساتھ جوڑا، مجھے دلی تکلیف پہنچی اور جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ مفتی زرولی نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ میں نے ایک طوائفہ کو بیٹی بنایا، میرے لیے یہ الزام تکلیف دہ ہے۔ میں نے جو اندھیرے میں وقت گزارا اُس کے بارے میں کوئی سوچ نہیں سکتا۔ معروف مبلغ کا کہنا تھا کہ ہم راجپوت برادری کی اعلیٰ نسل چوہان سے تعلق رکھتے ہیں، ہم پرتھوی راج چوہان کی اولادیں ہیں۔ مولانا نے کہا کہ کوئی بات نہیں مفتی صاحب نے ایسی بات کی انہیں یہ تکلیف ہو۔