Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : نماز جمعہ پر پابندی کی خلاف ورزی، امام مسجد اور دیگر کی ضمانت پانچ ہزار روپے کے عوض منظور، رہائی کا حکم | زرائع نیوز

کراچی : نماز جمعہ پر پابندی کی خلاف ورزی، امام مسجد اور دیگر کی ضمانت پانچ ہزار روپے کے عوض منظور، رہائی کا حکم

کراچی : نماز جمعہ پر پابندی کی خلاف ورزی، امام مسجد اور دیگر کی ضمانت پانچ ہزار روپے کے عوض منظور، رہائی کا حکم

کراچی: سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کر کے نماز جمعہ پڑھانے والے امام مسجد اور پانچ نمازیوں کی ضمانت منظور کرلی۔

پولیس نے نیو کراچی بلال مسجد کے عبدالحسیب، محمد حنیف، عبد الرؤف، عمر فاروق سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے تفتیشی افسر کا بیان سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت منظور کی اور انہیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے امام مسجد اور دیگر افراد کو کرونا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختار کرنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نئی کراچی میں واقع بلال مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ہوئی تھی جس پر پولیس نے مسجد انتظامیہ اور امام کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

لیاقت آباد سے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے امام کو بھی رہا کردیا گیا۔