دبئی: پاپ و کلاسیکل موسیقی پر مہارت رکھنے والے نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا اور اُس کی ویڈیو ریلیز کردی۔ سجاد علی ان دنوں کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھر تک محدود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس کے ذریعے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔
پاکستانی گلوکار نے کہا تھا کہ چونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی اس لیے اب میں اپنے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ کروں گا۔ آن لائن کنسرٹ تو نہ ہو سکا البتہ سجاد علی نے اپنے مداحوں کو نئے گانے کی صورت بڑا سرپرائز دے دیا۔
انہوں نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’قرنطینہ میں رہتے ہوئے اچھی تخلیق ممکن نہیں ہے‘۔ سجاد علی کے نئے گانے کا نام ’دوست‘ ہے، ویڈیو انہوں نے اپنے اوپر ہی فلمائی اور اس میں اپنی ہی مدھر آواز کا جادو جگایا۔ مزے دار بات یہ ہے کہ گانے کے بول بھی سجاد علی نے خود ہی لکھے۔
گانے کے بول
بنے تھے دوست دل دکھانے کو
یہی بہت ہے دل جلانے کو
میں تیری نفرتیں لے کر چلا ہوں
اداسیوں کے گھر سجانے کو
یہی بہت ہے دل جلانے کو
بنے تھے دوست
ہمیں ناکام ہوتا دیکھنے کا
بڑا ہی شوق تھا زمانے کو
یہی بہت ہے دل جلانے کو
بنے تھے دوست
ہر ایک بات ہے نِشتر کے جیسی
ہزار زخم ہیں دکھانے کو
یہی وقت ہے دل جلانے کو
بنے تھے دوست
