Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کی 1093 کا افتتاح کر دیا | زرائع نیوز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کی 1093 کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کی 1093 کا افتتاح کر دیا

وزیراطلآعات سندھ نے اس کے بارے میں‌بتایا کہ 1093 سائیکو، سوشل سپورٹ اور تربیت کے لیے قائم کی گئی ہے ؛ وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ یہ 1093 محکمہ بلدیات نے یونیسیف اور این یو ڈی پی کی مدد سے قائم کی ہے ، 25 سائیکائٹرسٹ /ماہر نفسیات ہائر کیے گئے ہیں ، یہ 1093 سروس کورونا وائرس کے مریضوں ( قرنطینہ) میں رکھے گئے لوگوں کے لیے ہے ، یہ 1093 سروس ذہنی دبائو اور نفسیاتی مسائل کی رہنمائی کے لیے ہے،

وزیراعلیٰ سندھ نے 1093 پر کال کر کے کال اٹینڈ کرنے والے سے سہولت کی معلومات لیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کچھ حساس لوگ یا جو زیر علاج ہیں حساسیت کا شکار ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں اُن کی مدد کریں ، مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی مریض کی کوئی خواہش ہے وہ 1093 پر کال کر کے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے درخواست کر سکتا ہے ، اس سروس کا فائدہ اٹھانے کے لیے 1093 ڈائل کریں ، ویب پیج یا موبائل آپ کے ذریعے پہنچیں گے۔