ایس او پیز، سندھ حکومت مساجد کو کیوں بند کررہی ہے؟ عدالت نے جواب مانگ لیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں 18 ویں ترمیم کےخاتمے اور وفاق کےاحکامات نہ ماننےسےمتعلق سماعت ہوئی، درخواست حکومت سندھ کے خلاف دائر کی گئی ہےْ
سندھ ہائی کورٹ نےحکومت سندھ کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نےچیف سیکرٹری سندھ اور دیگر سے 7 مئی کو جواب طلب کرلیا، قومی سطح پر بنائےگئی ایس او پی پرعمل ہونا چاہیے، ایس او پی کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے، مساجد کو کیوں بند کیا جارہا ہے جواب دیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 18 ویں ترمیم کوجوازبناکر صوبائی حکومت احکامات پر عمل نہیں کررہی، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صدر کی جانب سے ایس او پیز پر سندھ میں عمل کیوں نہیں کیاجارہا؟۔
درخواست گزار: حکومت سندھ 18 ویں ترمیم کی آڑ میں وفاق کا حکم نہیں مانتی
جسٹس مظہر کا کہنا تھا کہ ’سندھ ہائیکورٹ18 ویں ترمیم ختم کرنےکی مجاز نہیں، آئین سازی اراکین اسمبلی کاکام ہے، 18 ترمیم سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہیں کرسکتے،درخواست گزار نے18 ترمیم کالعدم قرار دینے سے متعلق استدعا واپس لے لی۔
