Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بھارت سے تجارت بند، پاکستان میں‌جان بچانے والی ادویات کی قلت | زرائع نیوز

بھارت سے تجارت بند، پاکستان میں‌جان بچانے والی ادویات کی قلت

کراچی: فارما ایسوسی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے تجارت کی بندش کے بعد پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فارما ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ جولائی سےحکومت نےبھارت سےتجارت بندکی، بھارت سےتجارت کی بندش کاسب سےزیادہ نقصان فارما سیکٹرکو ہوا کیونکہ فارماسوٹیکل پروڈکٹس اورخام مال بھارت سےدرآمد کیاجاتا تھا۔

حکام کے مطابق کم قیمت کیوجہ سےبھارت سےآنیوالےخام مال سود مند تھا اور اس کی مدد سے سستی ادویات تیار کی جاتی تھیں، بھارت سےدرآمدکی اجازت نہ ملی توجان بچانےوالی ادویات کی قلت ہوجائیگی، ادویات نہ ہونےسےمریضوں کی جان خطرےمیں پڑسکتی ہے۔