عہدہ واپس ہونے کے بعد آپا فردوس کا بلاول سے رابطہ، بلاول نے صاف انکار کردیا

لاہور: نجی ٹی وی چینل 24 نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات سے برطرفی کے بعد سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کی کوششیں کیں، اس سلسلے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش کیں، لیکن بلاول بھٹو نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔
دریں اثنا ، سابق مشیر اطلاعات کے سندھ کے دورے کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئیں، ان کی خواہش تھی کہ سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر جانے کے دوران سندھ حکومت انہیں پروٹوکول دے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے درگاہ لال شہباز قلندر بند ہونے کے سبب فردوس عاشق اعوان نے اپنا دورہ سندھ مختصر کیا، فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے مہمان خانہ میں ٹھہریں، واپسی پر ملتان کے سرکٹ ہاؤس پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔
مشیر بنتے ہی نیب بھی مہربان، فردوس عاشق اعوان کے خلاف تحقیقات بند
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سرکٹ ہاؤس پہنچیں تھیں اور عملہ پر دباؤ ڈالا کہ اس کے لئے ایک کمرہ الاٹ کیا جائے۔ جس پر عملے نے ڈپٹی کمشنر کو فون کیا اور شکایات کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا ، جبکہ حساس اداروں نے ان کے برتاؤ پر حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ بشکریہ سماچار
