Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خانہ کعبہ کے سامنے لڑکی سے اظہار محبت، ترک جوڑے کو مشکلات کا سامنا | زرائع نیوز

خانہ کعبہ کے سامنے لڑکی سے اظہار محبت، ترک جوڑے کو مشکلات کا سامنا

استنبول: ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل (ٹی آر ٹی) کے ایک نمائندے نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیش کش کرڈالی۔

ترک اخبار حریت ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ترک پریس اتاشی بہاٹن اکیون کے بیٹے یوسف اکیون نے دوران عمرہ مسجد الحرام میں اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے اس لمحے کو عکس بند کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ویڈیو میں یوسف کو گھٹنوں کے بل زمین پر اپنی محبوبہ کے سامنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ساتھ ہی وہ ویڈیو میں کہتے دکھائی دے رہے ہیں ‘ہمارا مقدس کعبہ یہاں موجود ہے، میں اس کی موجودگی میں تھوڑا سا پریشان ہوں لیکن میرے خیال سے یہ ایک نیک عمل ہے’۔


Turkish TV correspondent proposes to his future… by PakistanDotCom

دوسری جانب اس جوڑے کے رشتے داروں نے اس منظر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دی۔

تاہم یوسف کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

بیشتر افراد یوسف کی اس حرکت پر اشتعال میں آگئے جس کی وجہ سے انہیں اپنا اکاؤنٹ وقتی طور پر معطل کرنا پڑا۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ یہ عمل کسی گناہ سے کم نہیں اور اس میں خانہ خدا کے تقدس کو مجروح کیا گیا ہے۔

تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو یوسف اور ان کی ہونے والی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

بشکریہ ڈان نیوز