Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سندھ حکومت کیسا بجٹ‌ پیش کرنے جارہی ہے؟‌ تفصیلات | زرائع نیوز

سندھ حکومت کیسا بجٹ‌ پیش کرنے جارہی ہے؟‌ تفصیلات

سندھ حکومت کیسا بجٹ‌ پیش کرنے جارہی ہے؟‌ تفصیلات

کراچی: سندھ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ کرلیا جبکہ صحت کے لیے خطیر رقم مختص کی جائے گی، بجٹ میں غریبوں، کاشتکاروں، نوجوانوں، سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی ورزا سمیت مختلف محکموں کےسیکریٹریز نے شرکت کی، ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ رکھا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ متوازن بجٹ پیش کریں، ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق آج پیش کیے جانے والے سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ پیپلز پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ بجٹ دستاویز 2020-21 میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 209 ارب روپے اور زرعی شعبے کے لئے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق تعلیم کے لئے 23 ارب روپے ، صحت کے لئے 28 ارب اور آبپاشی کے لئے 17 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ دستاویز میں زرعی تحقیق کی کوئی نئی اسکیم شامل نہیں ہے، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کیلئے 3 ارب 11 کروڑمختص کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کیلئے 2 ارب 7 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، کراچی ٹھٹھہ ڈبل ٹریک روڈ کیلئے 1 ارب 86 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں کورونا سدباب کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بشکریہ جنگ نیوز