Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کے کون سے علاقوں میں‌ آج شام 7 بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا؟ پابندیاں‌ کیا ہوں‌ گی؟ | زرائع نیوز

کراچی کے کون سے علاقوں میں‌ آج شام 7 بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا؟ پابندیاں‌ کیا ہوں‌ گی؟

کراچی: ضلع وسطی، غربی اور جنوبی کے کونسے علاقوں میں لاک ڈاون ہوگا؟

نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی انتظامی حدود کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی، جنوبی اور غربی کے مندرجہ ذیل علاقوں لاک ڈاون کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی

شہر کے ضلع وسطی میں گلبرک میں جوہرآباد کے مخصوص علاقوں ، نارتھ کراچی میں باب غازی اپارٹمنٹ سیکٹر11- ای، نارتھ کراچی کی چند گلیوں اور انار کلی مارکیٹ میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

ضلع جنوبی

کراچی کے ضلع جنوبی میں یوسی کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں بزرٹہ لائن اور ڈولی کھاتہ، یونین کونسل کھارادر نمبر 3 میں لی مارکیٹ ، یونین کونسل صدر-8 میں برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، مین صدر اور اردو بازار میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

یونین کونس فیز 6 میں خیابان بدر، اور خیابان محافظ جبکہ یونین کونسل لیاری میں آگرہ تاج-2 اور بہا ر کالونی شامل ہیں۔

ضلع غربی

کراچی کے ضلع غربی یونین کونسل نمبر 5( سونگل) میں گلشن معماراور خدا کی بستی فیز2 ، یونین کونسل نمبر 3(اسلام نگر) میں نیول کالونی، سیکٹر 4، یونین کونسل نمبر 5(سعیدآباد) میں میں ایریا 5جی، 5 جے، اے 3، سیکٹر 4، یونین کونسل 4 (میٹروول) میں بلاک3، یونین کونسل 6 (فرنٹیر کالونی) میں سیکٹر 4 اور5 نز د مالاکنڈ ہسپتال، اسماعیلی کوارٹرز اور یونین کونسل نمبر 6 (غازی آباد) میں کرسچن کالونی شامل ہیں۔

پابندیاں کیا ہوں گی؟

مذکورہ علاقوں اور یونین کونسل کے داخلی راستے بند کیے جائیں گے، شہریوں کو گھروں سے بغیر کسی عذر کے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، کریانہ کی دکانیں شام سات بجے کے بعد بند کردی جائیں گی، ہر گھر سے ایک شخص کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، بغیر کسی وجہ سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی، اگر کسی نے پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلع ملیر کی 7 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ضلع ملیر کی 7 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

یونین کونسل نمبر 3(کیٹل کالونی) میں روڈ نمبر 09، تمام کمرشل مارکیٹ علاقہ، گلشن حدید نمبر 6 میں فیز ون اور ٹو میں کمرشل مارکیٹ کا تمام علاقہ، یونین کونسل نمبر 5 (جعفر طیار) میں جناح اسکوائر، کمرشل مارکیٹ میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

علاوہ ازین یونین کونسل نمبر 1 میں (مظفر آباد) میں ڈی ایریا( مرکزی کمرشل مارکیٹ کے 50 بستروں کے ہسپتال سے 52 ونگ پاکستان رینجرز ونگ تک) اولڈ ایریا (مین کمرشل مارکیٹ روڈ)جیکب لائن (مین کمرشل مارکیٹ روڈ)، مجید کالونی سیکٹر ایک اور دو (مین کمرشل مارکیٹس) اور مظفر آباد رہری روڈ میں( مین کمرشل مارکیٹ ہسپتال اسپتال چورنگی سے حسن چورنگی تک) میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

یونین کونسل نمبر 3 (داؤد چورنگی) داود چورنگی سے 89 پیٹرول پمپ کی جانب مین کمرشل مارکیٹس، یونین کونسل نمبر4 (قائد آباد) میں مین قائد آباد، گوشت گلی، مرغی خانہ مین کمرشل مارکیٹ ،مجید پان والا علاقہ نزد موبائل مارکیٹ اور تمام موبائل مارکیٹس بند رہیں گی۔

شہر قائد کے ضلع شرقی میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی تفصیلات

کراچی کے ضلع شرقی میں گلشن ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

گلشن ٹاون

  • یونین کونسل نمبر1 میں محمد علی سو سائٹی

  • یونین کونسل نمبر 2 میں بہادرآباد اور بلاک 14

  • یونین کونسل نمبر 4 میں عیسیٰ نگر

  • یونین کونسل نمبر 6 میں 13 (اے اور سی)

  • یونین کونسل 7 میں گلشن جمال یونین کونسل نمبر 8 میں 13- ڈی/II

  • یونین کونسل نمبر 9 میں بلاک 7

  • یونین کونسل10 میں بلاک 14، 15، 11، گلستان جوہر بلاک نمبر 2

  • یونین کونسل نمبر 12 میں سچل گوٹھ اور رابعہ پیٹل،

  • یوسی نمبر 13میں صفورہ گوٹھ

  • یونین کونسل نمبر 14 میں روفی لیک ڈرائیو ان اور گلستان جوہر بلاک 13

جمشید ٹاون

  • یوسی نمبر 6 میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ اور بلاک 6

  • یونین کونسل نمبر 7 میں میں پی ای سی ایچ ایس بلاک II ور بلاک 6

  • یونین کونسل8 میں بالٹی محلہ

  • یونین کونسل 10 میں مارٹن کوارٹرز اور فاطمہ جناح کالونی

  • یونین کونسل 11 میں جمات خانہ، جہانگیر روڈ، کوارٹرز نمبر 02، جہانگیر روڈ نمبر01، تین ہٹی اور بجلی گراﺅنڈ